شفیع اللہ گنڈاپورDPO نے ایس ایچ او قمر زمان کا تبادلہ کر دیا، ثمینہ شاہین نے اقدام کا خیرمقدم

shahidakhtarhazara
3 Min Read

ہری پور (ہم گواہ) ثمینہ شاہین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ وہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کا شکریہ ادا کرتی ہیں، جنہوں نے گزشتہ روز حقائق کا جائزہ لینے کے بعد تھانہ سرائے صالح کے اس وقت کے ایس ایچ او قمر زمان کا تبادلہ کر دیا۔انہوں نے کیا کہ نامعلوم افراد نے سوشل میڈیا پر ان کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنا کر پولیس کے خلاف نازیبا، جھوٹے اور گمراہ کن مواد شائع کیا، جس کا مقصد انہیں بدنام کرنا اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا تھا۔
ثمینہ شاہین کے مطابق انہوں نے این سی سی آئی اے (NCCIA) ایبٹ آباد کو باقاعدہ درخواست جمع کرائی اور متعلقہ اسکرین شاٹس سمیت دیگر شواہد بھی فراہم کیے، تاہم تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ FIA ایبٹ آباد کے افسران نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور سوشل میڈیا پر ان کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنانے اور چلانے میں ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ سیشن کورٹ سے حکمِ امتناعی (اسٹے آرڈر) کے باوجود ان کی ذاتی اراضی پر مبینہ طور پر قبضہ کیا گیا اور تعمیراتی کام جاری رکھا گیا۔ ان کے مطابق عدالتی بیلف موقع پر پہنچنے کے باوجود اس وقت کے ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح قمر زمان نے مؤثر کارروائی نہیں کی اور عدالتی حکم پر عمل درآمد بھی نہ کرایا۔
ثمینہ شاہین کا کہنا تھا کہ انہوں نے مبینہ قبضے میں ملوث افراد کے نام بھی پولیس کو فراہم کیے، لیکن ان کے بقول اس معاملے میں بھی مؤثر قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، ان کی زیرِ التوا درخواستوں پر بلاامتیاز اور میرٹ کے مطابق عمل درآمد یقینی بنایا جائے، اور اراضی سے متعلق مقدمات میں عدالتی احکامات پر مکمل عمل درآمد کرایا جائے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *